اشتہار

دھرنوں سے نمٹنے کے لیے خصوصی تربیت یافتہ پولیس فورس کے قیام کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ دھرنوں سے نمٹنے کے لیے ایک ہزار پولیس اہلکاروں پر مشتمل نئی فورس تشکیل دی جائے گی جس کے لیے تین رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت داخلہ کے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فیض آباد دھرنا آپریشن کا جائزہ لینے کیلئے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو 2014 کے بعد دھرنوں سے نمٹنے کی پولیس صلاحیت کا جائزہ لے گی.

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ دھرنوں سے نمٹنے کیلئے خصوصی ٹیم جدید آلات اور صلاحیت سے لیس 1000 ماہر تربیت یافتہ پولیس اہلکاروں پر مشتمل ہوگی جس سے اسلام آباد پولیس کی ضروریات فی الفور پوری کی جائیں گی اور انہیں اعلیٰ خطوط پر استوار کیا جائے گا.

- Advertisement -

 فیض آباد دھرنا: وزیراعظم کی درخواست پر آرمی چیف نے ثالثی کا کردارادا کیا


انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں اسلام آباد میں دھرنے بند ہونے چاہئیں کیوں کہ حالیہ دھرنے سے پاکستان کا عالمی امیج متاثر ہوا ہے اور داخلی طور پر ہم کمزور ہوئے ہیں اور سی پیک جو پاکستان کے لئے اس صدی کا تحفہ ہے اسے ناکام بنانے والوں کو اس دھرنےسے تقویت ملی.

وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ختم نبوت پر کوئی سمجھوتہ ہوا اور نہ ہی کوئی ایسا کرنے کا سوچ بھی سکتا ہے لیکن بعض گروہ نا دانستگی میں دشمنوں کا ایجنڈا بڑھانے کا ذریعہ بنے اگر یوں ہی نفرتوں کے بیج بوئے گئے تو کئی نسلیں نتیجہ بھگتیں گی نفرت پرمبنی رویوں کی بیخ کنی میں مددعلماکا فرض ہے گھروں پرحملوں کےمناظرشرمناک تھے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں