تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

‘پاکستان یورپی یونین کےساتھ تعلقات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے’

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کےساتھ تعلقات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی انسانی حقوق ایمون گلمور نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں علاقائی سلامتی کی اوریورپی یونین کے ساتھ تعلقات پر بھی گفتگو کی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کےساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے باہمی مفاد کثیر ڈومین پر مبنی تعلقات کو بڑھانےکےلیے پرُعزم ہیں۔

ایمون گلمور نےخطےمیں امن واستحکام کیلئےپاکستان کی کوششوں کوسراہا، نمائندہ خصوصی ای یونےپاکستان کے ساتھ تعلقات میں مزیدبہتری کایقین بھی دلایا۔

Comments

- Advertisement -