بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

عیدالاضحیٰ اور قربانی سے متعلق اسپیشل ایس او پیز جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبہ پنجاب میں عیدالاضحیٰ اور قربانی سے متعلق اسپیشل ایس اوپیز(احتیاطی تدابیر) جاری کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں نماز عید کی ادائیگی ایس او پیز کے تحت کھلی جگہوں پر ادا کریں۔

مراسلہ کے تحت مساجد میں نماز عید ادا کرنے کی صورت میں دروازے اور کھڑکیاں کھلی رکھیں، ایک ہی جگہ پر نماز عید متعدد بار ادا کی جائے تاکہ کم سے کم اجتماع ہو، تمام علما سے گزارش ہے عید کے خطبات مختصر رکھے جائیں، کورونا وبا سے بچنے کے لیے فیس ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔

حکام نے زور دیا ہے کہ بیمار، عمر رسیدہ اور کم عمر بچوں کو عیدگاہ میں ساتھ نہ لائیں۔

پنجاب حکوت نے اپنی ایس او پیز میں یہ بھی کہا ہے کہ عیدگاہ میں داخلے سے پہلے تمام افراد کا ٹمپریچر چیک کیا جائے گا، انتظامیہ عیدگاہ کے داخلی دروازوں پر سینی ٹائزر کا استعمال یقینی بنائیں۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کل عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت واحترام سے منائی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں