اسلام آباد : سعودی نائب وزیرخارجہ کی سربراہی میں 16 رکنی وفد نے ایس آئی ایف سی میں سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان کا خصوصی دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی وفد نے ایس آئی ایف سی میں سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان کا خصوصی دورہ کیا، پاکستان میں سرمایہ کاری کےفروغ کیلئے اعلیٰ سطح سعودی وفد نے 8 سے 9 اگست تک دورہ کیا۔
یہ پہلا غیرملکی وفد ہے، جس نےاسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کےپلیٹ فارم کادورہ کیا، سعودی وفد کے دورہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے پختہ عزم کی علامت قرار دیا گیا۔
سعودی نائب وزیرخارجہ کی سربراہی میں 16 رکنی وفد کا استقبال گرمجوشی سے کیاگیا ، وفد کو ایس آئی ایف سی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، دورے کا مقصد ایس آئی ایف سی کے کردار کو ایک ’سنگل ونڈو‘کےطورپراجاگرکرنا تھا۔
سعودی وفد کے ارکان کے ساتھ مخصوص ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وفد نے مختلف شعبوں کے حوالے سے سرمایہ کاری کے مفادات اور تجاویز سے آگاہی فراہم کی۔
سعودی وفدنےچیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ مختلف امور پربات چیت کی ، سعودی نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ ایس آئی ایف سی میٹنگ میں شرکت خوش آئند ہے ، اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل میں بہت تعمیری میٹنگ کی، امید ہے یہ میٹنگ دونوں ممالک کےتعلقات کیلئےمفید ثابت ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مائننگ،توانائی،زراعت اورآئی ٹی میں سرمایہ کاری کی صلاحیت موجودہے، بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اورایک اچھے معاہدے پر پہنچیں گے، دونوں ممالک برابر فائدہ اٹھا سکیں گے۔