اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

عالمی معاشی حالات ایجنڈا 2030 کے حصول میں رکاوٹ ہیں: ملیحہ لودھی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نےکہا ہے کہ عالمی معاشی اور مالیاتی حالات موثر ترقیاتی ایجنڈا 2030 کے اہداف کے حصول میں رکاوٹ ہیں۔

اقوام متحدہ کی سیکنڈ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں ملیحہ لودھی نے کہا کہ گلوبل ایجنڈا 2030 میں نو آبادیاتی اور محکوم ممالک کے عوام کے حقوق کا خیال رکھنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایجنڈا دو ہزارتیس کے اہداف پاکستان کی نئی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں، عالمی ترقیاتی ایجنڈے کے اغراض و مقاصد پر عمل کے لیے بین الاقوامی سطح پر کیے گئے وعدوں کے اعادے کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کلیدی کردار ادا کررہا ہے: ملیحہ لودھی

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کی پالیسیوں کا مقصد معیشت میں نئی جان ڈالنا ہے، پاکستان اپنی پانی کی ضروریات اور مسائل سے واقف۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے حال ہی میں نیشنل واٹر پالیسی تشکیل دی ہے، جس سے پانی کو محفوظ کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر منصوبوں کے حوالے سے کام جاری ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا تھا کہ خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں