ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

موٹر سائیکل سواروں کے لیے اہم خبر ! بڑی پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : موٹرسائیکل سواروں کیلئے رفتار کی حد مقرر کردی گئی، خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے روڈ سیفٹی کو بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا اور موٹرسائیکل سواروں کیلئے رفتار کی حد مقررکردی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ موٹر سائیکل زیادہ سے زیادہ 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جا سکے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ ہوگا۔

اس فیصلے کا بنیادی مقصد موٹرسائیکل سواروں سے سڑک حادثات میں کمی لانا ہے۔

خیال رہے پاکستان میں گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے کے لیے شہریوں کو قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے متعلقہ حکام سے ایک درست لائسنس حاصل کرنا ہوتا ہے۔

ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے خواہشمند تمام افراد کے لیے نظریاتی، عملی اور طبی اجزاء پر مشتمل ٹیسٹ پاس کرنا لازمی ہے۔

 پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں