اتوار, فروری 23, 2025
اشتہار

تیز رفتار ويگن نے اسکول جانے والے بچوں کو کچل ڈالا ، بہن جاں بحق ، 2 بھائی زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

خیرپور : رانی پور میں تیز رفتار ويگن نے اسکول جانے والے بچوں کو کچل ڈالا ، جس کے نتیجے میں بہن جاں بحق اور دو بھائی زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خیرپور کے علاقے رانی پور میں تیز رفتار ويگن نے بچوں کو ٹکر ماردی، حادثے میں بہن جان بحق اور دو بھائی بہن زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ تینوں اسکول جارہے تھے کہ شاہراہ علی آباد وسان کے قریب ويگن نے ٹکر ماردی۔

حادثے کی اطلاع پر پولیس پہنچی، لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے بچی کی شناخت تیسری کلاس میں پڑنے والی 8 سالہ عالیا سولنگی کے نام سے ہوئی ہے جب کہ دو بہن بھائی 7 سالہ پرھ سولنگی اور 10 سالہ معشوق سولنگی زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ویگن ڈرائیور کو گرفتار کر کے ویگن کو تحویل میں لے لیا گیا ہے تاہم واقعہ کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں