جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سمندر پر وقت گزارنے سے ذہنی تناؤ کم ہونے میں مدد ملتی ہے،تحقیق

اشتہار

حیرت انگیز

مشی گن : ماہرین صحت کے مطابق سمندر کنارے رہنے والے افراد پرہجوم اورعمارتوں میں بسنے والے لوگوں کے مقابلے میں زیادہ پرسکون اور ڈپریشن سے دور ہوتے ہیں.

تفصیلات کےمطابق ماہرین کے مطابق ڈپریشن میں مبتلا افراد کو سمندر میں لے جانا مفید ثابت ہوسکتا ہے،اور اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ سمندر پر کچھ وقت گزارنے بلکہ اسے دیکھنے سے بھی ذہنی سکون ملتا ہے.

مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی میں ہیلتھ جیوگرافی کے ماہرین نے مطالعے میں سرسبز مقامات کو بھی شامل کیا ہے لیکن اس کے ذہنی صحت پر کوئی خاص اثرات مرتب نہیں ہوئے ہیں.

- Advertisement -

ماہرین نے نیوزی لینڈ کے علاقے ویلنگٹن میں رہنے والے مختلف افراد کا جائزہ لیا اور ان سے ذہنی تناؤ کے بارے میں معلوم کیا،ان میں سے جو لوگ قریب سے سمندر کو دیکھتے تھے ان میں بقیہ کے مقابلے میں کم ڈپریشن نوٹ کیا گیا تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس میں عمر،معاشی حیثیت اور جنس جیسے اہم عوامل کو بھی شامل کرنا ہوگا.

ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ ڈپریشن میں مبتلا افراد کو سمندر میں لے جانا مفید ثابت ہوسکتا ہے اور اگر کسی شہر میں سمندر ہے تو وہاں آبادی کے لیے کم خرچ مکانات تعمیر کیے جانے چاہئیں،اس سے عوام کی بڑی تعداد کی ذہنی صحت بہتر ہوسکتی ہے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں