اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

فضا میں محو پرواز ‘بھارتی طیارے’ کی اچانک لینڈنگ، وجہ کیا بنی؟

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں دوران پرواز طیارے میں دھواں بھرگیا جس کے باعث اسے ہنگامی لینڈنگ کرانا پڑی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گوا سے حیدرآباد جانے والے اسپائس جیٹ طیارے میں اچانک دھواں بھرگیا، کپتان نے فوری طور پر کنٹرول ٹاور کو اطلاع دی اور ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

اجازت ملتے ہی طیارے نے شمس آباد ایئرپورٹ پرایمرجنسی لینڈنگ کی، اس دوران ایک خاتون مسافر زخمی ہوئیں جسے ایئرپورٹ پر واقع اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

- Advertisement -

دوران پرواز طیارے میں دھواں بھرنے سے مسافروں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارت: دوران پرواز طیارے میں خرابی، پریشان کن ویڈیو سامنے آگئی

حکام کے مطابق طیارے میں 96 مسافر سوار تھے، طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کے باعث نو پروازوں کے رخ کو موڑا گیا جس میں چھ ڈومیسٹک اور تین بین الاقوامی پروازیں شامل تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں سال اسپائس جیٹ کے طیارے میں تکنیکی خرابی کا کم از کم یہ نواں واقعہ ہے۔

اس سے قبل جولائی میں اسپائس جیٹ کے ایک طیارے نے پاکستانی شہر کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی، یہ طیارہ دہلی سے دبئی جا رہا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں