جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

اسپائیڈر مین : منظرعام پر آنے والی تصویر نے تہلکہ مچادیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاس اینجلس : ہالی ووڈ مووی ’’اسپائیڈر مین نووے ہوم‘‘ کا ٹریلر جاری ہونے کے بعد ایک تصویر نے شائقین کو حیرت زدہ کردیا، فلم سترہ دسمبر کو  سینما گھروں کو رونق بخشے گی۔

مذکورہ فلم رواں برس ریلیز کے لیے تیار ہے ” اسپائیڈر مین نو وے ہوم” کی منظرعام پر آنے والی تصویر نے شائقین کی دلچسپی میں مزید اضافہ کردیا۔

اس مرتبہ ٹام ہالینڈ اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے سپر نیچرل ہیرو کا کردار ادا کریں گے اور دنیا کو برائی سے بچانے کے لیے اپنی طاقت بروئے کار لائیں گے۔

- Advertisement -

’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ میں تینوں ہیروز کی انٹری؟

تاہم اسپائیڈر مین فلم سیریز کے چاہنے والوں کو حال ہی میں مبینہ طور پر لیک ہونے والی ایک تصویر نے چونکا دیا۔ سوشل میڈیا پر زیرگردش اس تصویر میں ایک نہیں بلکہ تینوں اسپائیڈر مینز کو دیکھا جاسکتا ہے۔

اسپائیڈر مین-1، اسپائیڈر مین-2 اور اسپائیڈر مین-3 میں جلوہ گر ہونے والے ٹوبی میگوائر کے ساتھ ساتھ دی امیزنگ اسپائیڈر مین-1 اور دی امیزنگ اسپائیڈر مین-2 میں مرکزی کردار نبھانے والے اینڈریو گارفیلڈ کو بھی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر کے مطابق تینوں اسپائیڈر مین ایک ہی فریم میں دکھائی دے رہے ہیں اس میں تینوں ہیروز کسی کروز شپ پر ایکشن سین کے بعد دکھائی دے رہے ہیں۔

اس تصویر میں غور کیا جاسکتا ہے کہ ٹوبی میگوائر کے بال گزشتہ فلموں کے مقابلے میں چھوٹے ہیں اور اسی کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ تصویر حقیقی ہے۔

واضح رہے کہ فلم اسپائیڈر مین نو وے ہوم رواں برس دسمبر کے مہینے میں سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں