بدھ, اپریل 2, 2025
اشتہار

’تیرے بھائی نے لارا والا شاٹ کھیلا‘ نعمان علی نے سلمان آغا والی کہانی بیان کردی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی نے تیرے بھائی نے لارا والا شاٹ کھیلا ہے، انہوں نے سلمان علی آغا کے ساتھ ہونے والی گفتگو کا واقعہ بیان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں اسپنر نعمان علی نے شرکت کی اس دوران میزبان نے ان سے ’تیرے بھائی نے برائن لارا والا شاٹ کھیلا ہے‘ کی کہانی پوچھی جسے انہوں نے تفصیل سے بیان کیا۔

نعمان علی نے کہا کہ بین اسٹوکس نے گیند کی جو مڈل پر تھی میں شفل کرکے اسکوائر لیگ یا فائن لیگ کی طرف کھیلا تو آغا سلمان نے کہا کہ ’پپا آپ نے کھیلی ہے یا خود ہی لگ گئی۔

انہوں نے کہا کہ سلمان آغا سے کہا کہ نہیں بھائی آپ برائن لارا والی شاٹ ماری ہے۔

اسپنر نے کہا کہ مجھے بچپن سے برائن لارا کی بیٹنگ دیکھنے کا شوق تھا جب گلی میں کھیلتے تھے تو یہی الفاظ ہوتے تھے وہی الفاظ نکل گئے تو میمز بن گئیں۔

ریپڈ فائر میں نعمان علی نے کہا کہ اس وقت کے بہترین بولر پیٹ کمنز ہیں، ان کی باڈی لینگویج مختلف ہے، بہترین بیٹر بابر اعظم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چھٹیاں منانے کے لیے حیدرآباد والدین کے ساتھ چھٹیاں منانا چاہوں گا وہی میری بہترین جگہ ہے، اگر کرکٹر نہ ہوتا تو بزنس مین ہوتا یا پھر کوئی نوکری کررہا ہوتا۔

نعمان علی نے کہا کہ ٹیم میں سب سے کنجوس خرم شہزاد ہیں۔

اسپنر نے کہا کہ اب تک جتنے کوچز کے ساتھ کھیلا ہوں ان میں عاقب جاوید اچھے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں