جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

پی آئی اے افسران، سرکاری رقوم، موج مستیاں، انتظامیہ کا نوٹس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پی آئی اے انتظامیہ نے دفتری اوقات میں موج مستی کرنے اور ایک دوسرے پر نوٹ نچھاور کرنے پر ریزرویشن افسرعثمان اور امجد درانی کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے،دونوں افسران ادارے کی رقوم کو بینک میں جمع کرانے کے بجائے ٹیبل پر سجائے ایک دوسرے پر نچھاور کرتے رہے تھے.

پی آئی اے انتظامیہ نے تادیبی کارروائی کا حکم اے آروائی نیوزپر کل نشر ہونے والی کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے کیا جس میں مذکورہ افسران کی پی آئی اے کو موصول ہونے والی آمدنی کو ادارے کے اکاؤنٹ میں جمع کرانے کے بجائے موج مستی کرتے ہوئے ایک دوسرے پر نچھاور کرنے کا انکشاف کیا گیا تھا.

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ افسران نے دفتری نظم وضبط کی خلاف ورزی کی ہے تاہم ایک دوسرے پر بہ طور مزاح و مستی نچھاور کرنے والی رقم پی آئی اے کی نہیں بلکہ افسران کی ذاتی تھی تاہم آفس میں اور بریک ٹائم میں ہنسی مذاق کرنے اور قواعد کی خلاف ورزی پر تادیبی کارروائی کی جائے گی.

- Advertisement -

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ میڈیا میں نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور ابتدائی طور پر پی آئی افسران نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں جس پر تادیبی کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے.

خیال رہے کہ اے آر وائی نیوز نے گزشتہ روز پی آئی اے کے سیلز افسران کی دفتری اوقات میں ریزرویشن کی مد میں جمع ہونے والی رقوم کو ادارے کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرانے کے بجائے ایک دوسرے پر نچھاور کرنے اور ان رقوم سے موج مستی کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کی خبر نشر کی تھی.

اے آر وائی نیوز کے رپورٹر صلاح الدین کے مطابق پی آئی اے قوانین کے تحت پی آئی اے کی پرواز پر سفر کرنے والے افراد کی رقوم کو بینک میں جمع کرانا لازمی ہوتا ہے جو کہ کیشئر کے اولین فرائض میں شامل ہوتی ہے تاہم یہ اسلام آبا دکے ریزرویشن آفیسر عثمان اپنی ٹیبل پر رقم سجائے ہوئے تھے اور سیلز منیجر امجد درانی ٹیبل پر سے نوٹ اٹھا کر ریزرویشن آفیسر عثمان پر نچھاور کرتے پائے گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں