تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

’نواز شریف جن سے ناشتے منگواتے ہیں وہی ان کیخلاف گواہیاں دے رہے ہیں‘

پی ٹی آئی رہنما اور ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ نے کہا ہے کہ نواز شریف جن سے ناشتے منگواتے ہیں وہی اب ان کے خلاف گواہیاں دے رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن لندن کے ترجمان تسنیم حیدر کے بیان کے بعد ان لوگوں کے خلاف تفتیش بہت ضروری ہے جن کے نام سامنے آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگی ترجمان نے برطانیہ میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے اور وہاں ہرجانے کے قوانین بہت مضبوط ہیں۔

مسرت چیمہ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اس حوالے سے غیر جانبدار کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف قتل اور عمران خان پر حملے کی شفاف تحقیقات ناگزیر ہیں۔ کرائم منسٹراور ان کے حواریوں پر عوام کسی صورت اعتماد نہیں کرتی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) لندن کے ترجمان تسنیم حیدر شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملہ اور صحافی ارشد شریف کے قتل کی سازش لندن میں ہوئی۔

تسنیم حیدر شاہ نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ گزشتہ 20 سال سے مسلم لیگ (ن) سے منسلک ہیں۔ ان کی نواز شریف کے ساتھ حسن نواز کے دفتر میں 3 ملاقاتیں ہوئیں۔

تسنیم حیدر نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں میٹنگ کے لیے بلا کر بتایا گیا کہ ارشد شریف اور عمران خان کو قتل کرنا ہے۔ پہلی میٹنگ 8 جولائی، دوسری 20 ستمبر اور تیسری 29 اکتوبر کو ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے کہا گیا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری سے پہلے ارشد شریف اور عمران خان کو راستے سے ہٹانا ہے۔ ناصر بٹ نے نواز شریف سے میرا تعارف گجرات کے مضبوط شخص کے طور پر کرایا۔

Comments

- Advertisement -