تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

ترجمان الیکشن کمیشن کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

اسلام آباد : ترجمان الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے دیئے گئے بیانات پر ردعمل دے دیا، ادارے کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے سب سیاستدان برابر ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو حمزہ شہباز اور مریم نواز سے چھپ کر ملنے کی ضرورت نہیں، سیاستدان خود چیف الیکشن کمشنر سے ملنے آتے ہیں۔

ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ الزام لگانا بہت آسان کام ہے، کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں، الیکشن کمیشن کسی بھی اشتعال اور دباؤ میں آئے بغیر اپنا آئینی کردار ادا کرتا رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شفاف پولنگ کو یقینی بنائیں گے، ہم کسی مسٹر ایکس، وائی اور زیڈ کو نہیں جانتے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ ہمارا کام شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کرانا ہے جس کے لیے متحرک ہیں، الیکشن کمیشن اپنا آئینی کردار بلاخوف و خطر ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ پرامن پولنگ کے لیے سیکیورٹی اداروں کو مؤثر کردار ادا کرنے کا کہا گیا ہے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلا خوف و امتیاز قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نہ کسی کے دباؤ میں آئے گا نہ ہی اشتعال میں، اپنے آپس کے جھگڑوں کو اپنے تک محدود رکھیں، ہمارے لیے سب یکساں ہیں۔

Comments

- Advertisement -