تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

‘ تحریک عدم اعتماد لانے والے ناکام ہونگے’

ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد جیسے بیانات کافی عرصے سے سن رہے ہیں، تحریک لانے والوں کو ناکامی ہوگی۔

ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد جیسے بیانات کافی عرصے سے سن رہے ہیں، وزیر اعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو پر تمام اراکین اسمبلی اعتماد کرتے ہیں جب کہ صوبے کے عوام بھی وزیراعلیٰ پر اعتماد کرتے اور ان سے مطمئن ہیں، دعویٰ کرنے والے تحریک عدم اعتماد لے کر آئیں انہیں ناکامی ہوگی۔

فرح عظیم کا مزید کہنا تھا کہ سردار یار محمد رند کے اپنے علاقے کے لوگ ان پر اعتماد نہیں کرتے، صرف وہی حکومت کا حصہ نہ ہونے پر بے چین ہیں، کرپشن پر جن لوگوں کو ہٹایا گیا وہ بےچینی کا شکارہیں، جام کمال نے تین سال میں ریکوڈک معاملے پر کوئی قدم نہیں اٹھایا تھا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس حکومت نے ایسے اقدامات کئے ہیں کہ مستقبل کے حالات تبدیل ہونگے، موجودہ وزیراعلیٰ نےریکوڈک سمیت بہت بڑے بڑے فیصلے کئے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان کو 50 سے زائد لوگوں کی حمایت ہے، ایسا وزیراعلیٰ اس سے قبل نہیں آیا جس کو اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے لوگوں کو بھی اعتماد ہو۔

علاوہ ازیں مشیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کیلیے تیار ہیں اور اگر آئی تو ناکام بنائیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کا امکان ہے اور یہ عدم اعتماد کی تحریک آئندہ 24 گھنٹے میں جمع کرائی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد آئندہ 24 گھنٹے میں جمع کرائے جانے کا امکان

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ عدم اعتماد کیلئے بی اے پی، اے این پی اور پی ٹی آئی اراکین کی مشاورت مکمل ہوگئی ہے اس سلسلے میں گزشتہ 2روز سے سردار یار محمد رند، جام کمال اور اصغر اچکزئی میں مشاورت جاری تھی۔

Comments

- Advertisement -