پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھارت سے کم ہیں، شہباز گل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھارت سے کم ہیں، بھارت میں پیٹرول پاکستانی روپے کے مطابق 145 روپے فی لیٹر ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بیان پر کہا ہے کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھارت سے کم ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برطانیہ، چین اور ترکی سے بھی کم ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ قیمتوں میں حالیہ اضافہ ملک کی معاشی صورت حال کے لیے ضروری تھا، اضافے کی بنیادی وجہ ڈالر، عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ ہے۔

- Advertisement -

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے عائد ٹیکس کی شرح 52.6 فی صد تھی، ہماری حکومت آنے کے بعد ٹیکس کی شرح 23.6 فی صد پر لائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 9 روپے 42 پیسے مہنگا

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں 9 روپے 42 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 89 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 46 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

ایف بی آر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر لاگو ٹیکس میں اضافے کی نئی شرح بھی جاری کردی ہے۔ پیٹرول پر جی ایس ٹی 2 فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد کردیا۔

ہائی اسپیڈ اور لائٹ ڈیزل پر ٹیکس کی یکساں شرح بڑھا کر 17 فیصد کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل پر جی ایس ٹی 8 فیصد سے بڑھا کر17 فیصد کردیا گیا ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، قیمتوں میں اضافے کا بوجھ حکومت اور عوام کو مل کر برداشت کرنا پڑے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں