جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

پاکستان میں عوامی حمایت سے بننے والی حکومت کی حمایت کریں گے، امریکا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں دخل نہیں دیتے پاکستان میں عوامی حمایت سے بننے والی حکومت کی حمایت کریں گے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں دخل نہیں دیتے تاہم امریکا پاکستان میں عوامی حمایت سے بننے والی حکومت کی حمایت کرے گا۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے مزید کہا کہ بین الاقوامی مذہبی آزادی پر کمیشن ایک آزاد امریکی کمیشن ہے، کمیشن نے چند ممالک کو مذہبی آزادی پر خدشات والی فہرست میں شامل کرنے کی سفارش کی۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی شہری کو قانون کے مطابق آزادی حاصل ہے، کمیشن کی سفارشات سے متعلق امریکی انتظامیہ مزید معلومات حاصل کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں