اشتہار

سابق گورنر مقبوضہ کمشیر کے بیان پر پاکستان کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سابق گورنر مقبوضہ کشمیر ستیہ پال نے پلوامہ حملے پر بیان نے پاکستان کے موقف کی تصدیق کردی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ بھارت کے مقبوضہ کشمیر کے نام نہاد سابق گورنر ستیہ پال ملک کے تازہ انکشافات اور پلوامہ حملے کے ڈرامے کی حقیقت آشکار کرکے اس پر پاکستان کے موقف کی تصدیق کر دی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ عالمی برادری اس تازہ ترین انکشافات کا نوٹس لے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کو تازہ ترین انکشافات میں اٹھائے گئے سوالات کا جواب دینا چاہیے۔ وقت آگیا ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد علاقائی امن متاثر کرنے پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بھارت کے جھوٹے بیانیے کا مقابلہ کرتے ہوئے ذمے داری سے کام کرے گا۔ امید ہے کہ دنیا سیاسی مفادات اور فریب پر مبنی بھارتی پروپیگنڈا مہم کا جائزہ لے گی۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے ایک غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں پلوامہ حملے کا بھانڈا پھوڑ دیا اور انکشاف کیا کہ مودی سرکار کو حملے کا علم تھا لیکن مودی نے فوجیوں کو بچانے کے بجائے مروا دیا اور ملبہ پاکستان پر ڈال دیا۔

ستیہ پال نے یہ بھی کہا تھا کہ نینشل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کو بھی مودی کی سازش کا علم تھا لیکن انہوں نے بھی مجھے اس معاملے پر بات سے منع کیا تھا، جس کے بعد مجھےاحساس ہوگیا تھا کہ اب پلوامہ ڈرامے کا الزام پاکستان پر لگا کر انتخابات میں فائدہ اٹھایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں