جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

کھیل جنگ یا سیاست نہیں، کپتان مصباح الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کھیل سیاست نہیں نہ ہی یہ جنگ کی طرح لڑی جاتی ہے البتہ اس سے حالات ضرور بہتر ہو سکتے ہیں

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق مختلف کالجز میں ہونے والے ٹرائلز میچ دیکھنے کے لیے دورے کیے اس دوران انہوں نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو سراہا اور مختلف ٹپس دیں

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جامعات اور کالجوں میں بہترکرکٹ ہو رہی ہے نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے ضرورت اس امرکی ہے کہ یونیورسٹی اور کالجز کی سطح پر ہونے والی کرکٹ کو سپورٹ کیا جائے اور نوجوانوں کا حوصلہ بڑھایا اس طرح مزید بہتر ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

ویسٹ انڈیزکے ساتھ شروع ہونے والی پانچ روزہ میچ کی سیریز کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے جواب دیا کہ ویسٹ انڈیز سیریزکو آسان نہیں لے سکتے اپنا فطری اور روایتی کھیل کھیلیں گے۔

مصباح الحق نے مزید کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ مشکل قسم کی کرکٹ ہے جس کے لیے مہارت کے ساتھ ساتھ صبر کی بھی ضرورت ہوتی ہے جس سے کھلاڑیوں کو کافی سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں لوگوں کی دلچسپی میں کمی کی کئی وجوہات ہیں تا ہم اگر ٹیسٹ کرکٹ کو نائیٹ کرکٹ میں تبدیل کردیا جائے تو لوگ دیکھنےآئین گے،میرے خیال میں ٹیسٹ کرکٹ کا مستقبل نائیٹ کر کٹ میں ہی ہے۔

پاک بھارت تناؤ اور کشیدگی کے بعد پیدا ہونے والے حالات کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے سیریز نہ کھیلنے کے فیصلے پر قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کھیل سیاست نہیں ہے اس لیے کھیل اور سیاست کو الگ الگ رکھنا چایے، کھیل سے حالات میں بہتری آسکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں