اشتہار

’اعظم خان کو لیگ اور انٹرنیشنل کرکٹ میں فرق سمجھنا ہوگا‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسپورٹس تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ اعظم خان کو سمجھنا ہوگا کہ لیگ کرکٹ اور انٹرنیشنل کرکٹ میں فرق ہے۔

وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان انٹرنیشنل کرکٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل دو ٹی ٹوئنٹی میچ میں ناکام نظر آئے، انہوں نے دو میچوں میں 12 اسکور کیے اور دونوں ہی میچ میں پاکستان کو بالترتیب 46 اور 21 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اعظم خان کی فٹنس پر پہلے ہی کئی سوال اٹھ چکے ہیں لیکن ان کرکٹ لیگ میں بہترین کاردکرگی کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ میں موقع دیا گیا لیکن وہ 5 میچوں کی سیریز میں 2 میچ میں ناکام ہوگئے۔

- Advertisement -

اسپورٹس تجزیہ کار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل ٹیم مینجمنٹ مختلف کھلاڑیوں کو موقع دے رہی ہے، مینجمنٹ کا گول ورلڈ کپ ہے اس دوران اگر ہر سیریز جیتنا ممکن نہیں ہے۔

’’ اعظم خان کو بہت چانس مل گئے لیکن اب نہیں لگتا کہ انہیں آگے کوئی موقع دیا جائے گا، انہیں خود بھی سمجھنا چاہیے کہ لیگ کرکٹ اور انٹرنیشنل کرکٹ میں فرق ہے‘‘۔

تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ ’’ نیوزی لینڈ کے گراؤنڈز چھوٹے ہیں اور بیٹنگ پچ ہے یہاں اسکور زیادہ ہوتا ہے، بولنگ میں حارث رؤف نے بلیک کیپش کو روکا لیکن پاکستان کی بیٹنگ اٹیک میں کسی بھی کھلاڑی نے بابر اعظم کا ساتھ نہیں دیا‘‘۔

تجزیہ کار کا مزید کہنا تھا کہ ’’کسی بھی لیگز میں باؤلنگ کا اسٹیڈر اتنا اچھا نہیں ہوتا، وہاں اعظم خان سنچری، چھکے چوکے لگا دیتے ہیں لیکن انٹرنیشنل کرکٹ میں، کوالٹی بولرز کھیلتے، ان بولرز کا مقابلہ کرنے میں اعظم ہمیشہ ناکام نظر آتے ہیں‘‘۔

واضح رہے کہ 5 میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی میں پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف سیڈن پارک، ہیملٹن میں 195 رنز کے تعاقب میں 21 رنز سے ہار گئی۔

فن ایلن کی شاندار نصف سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان 173 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں