تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

طیارہ کھینچ کر لے جانے کا نیا عالمی ریکارڈ

لندن : برطانوی ہوائی کمپنی ‘برٹش ایئر ویز’ کے ملازمین نے نامور کھلاڑیوں کے ہمراہ ہاتھوں کی مدد سے 201.6 ٹن وزنی مسافر بردار طیارہ کھینچ کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن میں برٹش ایئر ویز کے ملازمین نے فنڈ ریزنگ کےلیے منعقد کیے گئے کھیلوں کے دوران جہاز کھینچنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جہاز کھینچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہورہی ہے۔

گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے میں مشہور کھلاڑیوں، فٹنس کوش جو وک، ٹی وی میزبان اور سابق باڈی بلڈر گبّی لوگان، براڈکاسٹر اور سابق فٹبال کھلاڑی گرے لائنکر، باکسر نیکولا ایڈمز، اسپرنٹر آئیوان ٹھامس اور ویل چیئر ٹینس پکیئر ایلفی ہیوٹ نے برٹش ایئرویز کے ملازمین کا ساتھ دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ٹیم نھ برٹش ایئرویز کے اے 350 جیٹ کو 328 فٹ تک کھینچ کر عالمی ریکارڈ توڑا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ایسی ہی ایک ٹیم نے 194.4 ٹن وزنی جہاز کو کھینچنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -