تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کھیل کی دنیا: میانمار فوجی بغاوت کی بدولت جاپان نے بڑا فائدہ حاصل کرلیا

ٹوکیو : جاپان اور میانمار کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران برمی کھلاڑیوں کے احتجاج نے جاپان کو 10 صفر سے کامیابی دلوا دی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے کوالیفائنگ کے میچ جاپان نے میانمار کو عبرتناک شکست دے دی، میچ میں میانمار کی شکست برمی کھلاڑیوں کا احتجاجاً میچ میں شامل نہ ہونا بنا جس کے باعث میانمار فیڈریشن نے متبادل کھلاڑیوں کو میدان میں اتارا جو بدترین شکست کی وجہ بنا۔

جنوب مشرقی ایشیائی ملک میانمار (برما) میں کچھ ماہ قبل فوج نے بغاوت کرکے جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا، جس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے میانمار اسکواڈ کے دس کھلاڑیوں نے میدان میں اترنے سے انکار کیا جب کہ گول کیپر نے قومی ترانے کے دوران احتجاج کی علامت تین انگلیوں والا سلوٹ کیا۔

میچ میں احتجاجاً شامل نہ ہونے والے کھلاڑیوں میں برمی فٹبال ٹیم کے کپتان زا من تُن بھی شامل تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میانمار فٹبال فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی نمائندگی سے انکار کرنے والے کھلاڑیوں کو معطلی اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ یکم فروری سے فوجی بغاوت کے خلاف ہزاروں افراد سراپا احتجاج ہیں، مجموعی طور پر یکم فروری سے اب تک برمی فوج 831 شہریوں کو فائرنگ کرکے قتل کرچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -