اس تصویر میں آپ نے 3 فرق تلاش کرنے ہیں لیکن وہ بھی صرف 11 سیکنڈز میں۔
آپ کی تیز نگاہی کے لیے آج یہ نیا معمہ پیش کیا گیا ہے، انٹرنیٹ پر یہ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، اور صارفین ذوق و شوق سے اپنی تیز نظر کا امتحان لے رہے ہیں۔
اگر آپ کو لگ رہا ہے کہ یہ دونوں تصاویر بالکل ہی ایک جیسی ہیں تو آپ کا خیال بالکل غلط ہے، اس میں تین عدد غلطیاں یا فرق موجود ہیں، جسے محدود وقت میں تلاش کرنا آپ کے لیے ایک چیلنج ہو سکتا ہے۔
کیا آپ اب اپنی مشاہداتی صلاحیتوں کی جانچ کرنا چاہیں گے؟
بہت اچھا، آئیے شروع کریں۔
مذکورہ تصویر میں اسٹڈی روم کا منظر دکھایا گیا ہے جس میں آپ دو بچوں کو پڑھتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں، ساتھ ہی اسی طرح کی دوسری تصویر ہے، لیکن دونوں کے درمیان تین فرق ہیں جو آپ کو 11 سیکنڈ میں تلاش کرنے ہیں۔
اگر آپ ناکام ہو گئے ہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ان تصاویر میں کیا تین فرق ہیں۔
نمبر ایک: تصویر کے دائیں جانب والے لڑکے کے کپڑوں پر کوئی گڑیا نہیں سلی ہوئی ہے۔
نمبر دو: لڑکی کی میز پر تصویر کے دائیں جانب ایک ربر موجود ہے۔
نمبر تین: تصویر کے دائیں جانب لڑکی کی اسٹڈی ٹیبل کی ٹانگوں کی لمبائی بائیں جانب والی سے مختلف ہے۔