تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

پاکستان میں‌ اسپاٹی فائی سروس استعمال کرنے کا طریقہ

آڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹی فائی نے پاکستان میں اپنی سروس کا آغاز کردیا۔

دستیاب معلومات کے مطابق اسپاٹی فائی نے دو روز قبل اپنی سروسز پاکستان سمیت 80 ممالک میں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔اب کمپنی نے پاکستان، بنگلادیش، سری لنکا اور نائیجیریا سمیت مختلف ممالک میں اپنی سروس کے آغاز کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

پاکستان میں اسپاٹی فائی سروس استعمال کرنے والے صارفین ایک ماہ پلیٹ فارم کا مفت استعمال کرسکتے ہیں جس کے بعد انہیں اس کے استعمال کی ماہانہ فیس ادا کرنا ہوگی۔

اسپاٹی فائی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صارفین کو سروس استعمال کرنے کے لیے ہر ماہ 299 روپے لازمی ادا کرنا ہوں گے جبکہ فیملی پیکج کے تحت صارف کو ہر ماہ 479 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

فیملی پیکج لینے والے صارفین کے آئی ڈی کو چھ لوگ مختلف ایڈریس سے استعمال کرسکیں گے جبکہ 390 روپے ماہانہ ادا کرنے پر دو صارفین سروس استعمال کرنے کے مجاز ہوں گے۔

صارفین پلیٹ فارم پر معروف گلوکاروں، پاڈ کاسٹرز کے شیئر کردہ آڈیو ٹریک سن سکیں گے۔

کمپنی کی جانب سے طالب علموں کے لیے بھی خصوصی پیکج متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت وہ ہر ماہ 149 روپے فیس ادا کر کے سروس استعمال کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ اسپاٹی فائی استعمال کرنے کے لیے صارف کو اکاؤنٹ بنانا لازمی ہوگا۔ کمپنی کی جانب سے منفرد آڈیو کانٹینٹ  شیئر کرنے والے صارفین کو رقم ادا کی جاتی ہے۔ جس کے لیے شرائط و ضوابط لاگو ہیں۔

Comments

- Advertisement -