سڈنی: آسٹریلیا میں حجم کے لحاظ سے غیرمعمولی جسامت رکھنے والے ‘ ووڈ موتھ’ نامی کیڑے نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غیرمعمولی جسامت کے باعث ووڈ موتھ عجیب وغریب اور ڈراؤنا کیڑا لگ رہا ہے جس پر ماہرین بھی حیران ہیں۔ یہ کیڑا آسٹریلوی ریاست کوئنس لینڈ میں قائم ایک اسکول سے برآمد ہوا۔ میگن اسٹریوارڈ نامی پرنسل نے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔
پرنسل کا کہنا ہے کہ اسکول میں نئے کلاس رومز زیرتعمیر ہیں اسی دوران ووڈ موتھ نمودار ہوا، چوہے کی طرح نظر آنے والا یہ کیڑا ہمارے لیے بڑی اور حیران کن ‘دریافت’ ہے۔
میگن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر کیڑے کی تصاویر شیئر کی جس پر صارفین بھی حیران ہیں۔
اس کیڑے کو ‘انڈوکسیلا سینیرو’ بھی کہا جاتا ہے جو زیادہ تر آسٹریلوی ریاستوں کوئنس لینڈ اور نیو ساؤتھ ویلز میں پائے جاتے ہیں لیکن یہ لکڑیوں یا دیگر کونے کدھروں میں اس انداز سے چھپتے ہیں کہ انسانوں کو نظر نہیں آتے۔
ماہرین کا کہنا یہ ووڈ موتھ کے پر ہوتے ہیں لیکن وہ بمشکل اڑ پاتے ہیں۔