جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

اومیکرون کا پھیلاؤ: حکومت سندھ حرکت میں آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں اومیکرون وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے پر محکمہ داخلہ سندھ حرکت میں آگیا ہے اور اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا وائرس کے نئے ویرئنٹ اومیکرون کے پھیلاؤ روکنے کے لئے حکم نامہ جاری کیا ہے، تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ اومی کرون پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

محکمہ داخلہ سندھ کی ہدایت کے مطابق تقریبات کےدوران دروازے،کھڑکیاں کھلی رکھی جائیں، صرف ویکسی نیٹڈ افراد ہی تقریبات میں آنے کی اجازت دی جائے۔

- Advertisement -

محکمہ داخلہ کے حکم نامے کے مطابق کھانسی، نزلہ والےافراد تقریبات میں جانے سےگزیر کریں، کرونا سے متعلق ہدایات کو آویزاں کیا جائے۔

یاد رہے کہ 23 دسمبر کو شہر قائد میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ متعدی ویرینٹ اومیکرون کے 6 مشتبہ کیسز سامنے آئے تھے، ان میں سے 4 افراد جنوبی افریقہ اور 2 برطانیہ سے کراچی پہنچے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں‌ اومی کرون کے 12 مشتبہ کیسز سامنے آنے پر ہل چل

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کرونا متاثرہ افراد کے خون کے نمونے جینوم سیکویسنگ کے لیے پروسس کا عمل شروع کیا جاچکا ہے۔

ایک ہفتہ قبل شہر قائد میں اومیکرون کا دوسرا کیس رپورٹ ہوا تھا ، تاہم متاثرہ شخص قرنطینہ سے فرار ہوگیا تھا، پینتیس سالہ شخص مزمل برطانیہ سے آیا تھا، تاہم صدر ٹاؤن کی حدود کھارادر کے رہائشی کو دوبارہ پکڑا گیا اور قرنطینہ کردیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں