اتوار, اپریل 12, 2026
اشتہار

ائیرپورٹ پر تعینات جاسوس کتا پیسوں کی اسمگلنگ ناکام بنے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

برلن : پیسوں کی اسمگلنگ روکنے کےلیے ایئرپورٹ پر تعینات کسٹمز کے جاسوس کتے نے چند ہی روز میں 12 مسافروں کی رقوم اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر تعینات کسٹمز کے جاسوس کتے نے یہ کام دیا جو بیلجین شیفرڈ نسل کا نو سالہ کتا ہے۔

آکی کی پیسوں کی اسمگلنگ روکنے کےلیے خصوصی تربیت کی گئی ہے جو پیسوں کی بہت ہلکی سے لیکن منفرد بو کو سونگ لیتا ہے۔

جرمنی کے کسٹمز حکام نے بتایا کہ آکی نے جون کے آواخر سے جولائی کے آخر 12 ایسے مسافروں کو نشاندہی کی جو 10 ہزار یورو سے زائد کی رقم یورپ سے باہر اسمگل کرنا چاہتے تھے۔

کسٹمز حکام کا کہنا تھا کہ آکی کی مدد سے جو رقوم برآمد کی گئیں، وہ ہینڈ بیگز، شولڈر بیگز حتیٰ کہ چند مسافروں کی پتلونوں کی بیلٹوں تک میں چھپائی گئی تھیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک واقعے میں اس کتے نے اس مسافر کو پتا بھی چلا لیا، جس نے 52 ہزار یورو اپنے بیلٹ بیگ میں چھپا رکھے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں