جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

جاسوس کبوتر انڈین پولیس کی حراست سے فرار

اشتہار

حیرت انگیز

دہلی: ہندوستان کے صوبے پنجاب کی ریاست سری وجے نگر کی پولیس کی لاپروائی کے باعث جاسوس کبوتر اڑنے میں کامیاب ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پنجاب کے ضلع سری گنگا میں پولیس نے سرحد کے قریب سے ایک کبوتر کو حراست میں لے کر اسے پاکستانی جاسوس قرار دے کر حراست میں رکھا ہوا تھا۔

بھارتی پولیس نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد اس کبوتر کو گرفتار کر کے الزام عائد کیا تھا کہ یہ کبوتر پاکستانی سرحد کی طرف سے بھارت میں داخل ہوا،کبوتر کے پروں کے ساتھ 5547 جانباز خان کا ٹیگ چسپاں تھا اور اس پر ایک فون نمبر درج تھا۔

- Advertisement -

پڑھیں: ’’ بھارتی حکومت نے کبوتر پر پاکستان کی جاسوسی کا الزام لگا کر پَر کُتر ڈالے ‘‘

ہندوستان کی پنجاب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اہلکار نے تجسس میں پنجرہ کھولا تو کبوتر نے موقع غنیمت جان کر اڑان بھری اور وہ حراست سے بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔ بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اہلکار اس کبوتر کو پکڑنے میں کامیاب نہیں ہوئے تاہم وہ دوبارہ اڑ کر پاکستان کی طرف گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ’’ جاسوسی کا الزام ، بھارت نے پاکستان سے آئے کبوتر کو بھی نہیں بخشا ‘‘

یاد رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے مختلف اوقات میں جاسوس کبوتر پکڑنے کے دعوے سامنے  آتے رہے ہیں، گزشتہ برس حواس باختہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کی سرحد کے قریب سے 150 جاسوس کبوتروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں