نئی دہلی: اسرائیلی سوفٹ ویئر سے بھارتی اپوزیشن لیڈروں کی جاسوسی پر انڈیا میں کھبلی مچ گئی ہے اور مودی سرکار کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سوفٹ ویئر کی مدد سے جاسوسی کے انکشاف پر کانگریس رہنما راہول گاندھی نے مودی سرکار پر کڑی تنقید کی اور ٹوئٹ کیا کہ وہ آپ کے فون پر سب کچھ پڑھ رہے ہیں۔
We know what he’s been reading- everything on your phone!#Pegasus https://t.co/d6spyji5NA
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) July 19, 2021
بھارت میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی کی بیٹی پریانکا گاندھی نے بھی مودی سرکار کے اقدامات پر سوالات اٹھاتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ پیگاسس انکشافات نفرت انگیز ہیں،مودی سرکار نے شہریوں کی آئینی آزادی کے حق پرسنگین حملہ کیا ہے۔
The #Pegasus revelations are abhorrent. If true, the Modi government seems to have launched a grave and sinister attack on the Right to Privacy – constitutionally guaranteed to Indian citizens as a Fundamental Right. This is an affront to democracy and has.. 1/2
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) July 19, 2021
ممبئی کی صحافی تنظیم نے بھی مخالفت کرتے ہوئےکہا کہ پیگاسس سوفٹ ویئر صرف حکومتوں کو ہی فروخت کئے جاتے ہیں،حکومت نے سوفٹ ویئر کےاستعمال کا اقراریا انکار نہیں کیا، ہم صحافیوں کےفون کی جاسوسی کرنےکی شدیدمذمت کرتےہیں،معاملے کی آزادانہ تحقیقات ہونہی چاہیئے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار مخالفین کو کیسے گرفتار کرتی تھی؟ برطانوی اخبار نے بھانڈا پھوڑ دیا
دوسری جانب یوتھ کانگریس کی جانب سے نوجوانوں نے جاسوسی پرحکومت کےخلاف احتجاج بھی کیا۔
واضح رہے کہ برطانوی اخبار گارڈین نے پانی رپورٹ میں ہوشربا انکشاف کرتے ہوئے لکھا تھا کہ مودی سرکار نے بھی مخالفین کیخلاف اسرائیلی ہیکنگ سافٹ ویئر استعمال کیا،
برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق اسرائیلی ہیکنگ سافٹ ویئر کی مدد سے مودی سرکار نے مخالفین کا ڈیٹا ہیک کیا، مودی سرکار نے یونیورسٹی کے سرگرم رکن عمر خالد کا فون ہیک کرایا اور اس پر بغاوت کا الزام لگا کر گرفتار کرکےجیل میں ڈالا،اس کے علاوہ مودی سرکار نے نچلی ذات کیلئےآواز اٹھانیوالے رائٹرز، وکلا اور اداکاروں کے فونز ہیک کرائے۔