منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

اسکویڈ گیم کے اہم کردار قانونی شکنجے میں پھنس گئے

اشتہار

حیرت انگیز

نیٹ فلکس کی مقبول سیریز اسکویڈ گیم سے عالمی سطح پر شہرت حاصل کرنے والے اداکار لی جنگ جے کو دھوکہ دہی کے سنگین الزامات کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا میں سیول گنگنم پولیس نے WYSIWYG اسٹوڈیوز کے سابق سی ای او پارک ان کیو کے خلاف مخصوص اقتصادی جرائم ایکٹ کے تحت درج کی گئی شکایت پر جاری تحقیقات کی تصدیق کی۔

ڈرامہ پروڈکشن کمپنی RaemongRaein کے سی ای او کم ڈونگ رے کی طرف سے درج کروائی گئی شکایت میں لی جنگ جے اور پارک ان کیو پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے جھوٹے بہانوں کے تحت شکایت کنندہ کو شیئرز کی منتقلی میں دھوکہ دیا۔

- Advertisement -

شکایت کنندہ نے دعویٰ کیا کہ انہیں منافع دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن ملزمان نے انہیں بزنس بے دخل کرنے کی کوشش کی اور پروڈکشن کمپنی کے فنڈز کا استعمال کرتے ہوئے ایک اور کمپنی Chorokbaem Media کو حاصل کرنے کو ترجیح دی۔

پولیس نے بتایا کہ لی جنگ جے اور پارک ان کیو کے خلاف دھوکہ دہی کے الزامات کی تحقیقات جاری ہیں۔ دونوں ملزمان کو جلد ہی پولیس کی پوچھ گچھ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

کیس نے فلمی دنیا میں لی جنگ جے کے نامور شخصیات ہونے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر توجہ مبذول کروائی۔ یاد رہے کہ اداکار سیریز اسکویڈ گیم کے سیزن 2 میں نظر آنے والے ہیں جو 26 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں