پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صرحا اصغر نے اپنے بیٹے ‘ایحان مرتضیٰ’ کی پہلی سالگرہ کی خوبصورت تصاویر شیئر کردیں۔
اداکارہ صرحا اصغر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے ‘ایحان’ کی پہلی سالگرہ کی تصاویر شیئر کیں، جس پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے مبارکباد اور دعائیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو گود میں لئے ہوئے ہیں، جبکہ اداکارہ کے شوہر اور دیگر لوگوں نے بھی ایک جیسا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
صرحا اصغر کی جانب سے تصاویر شیئر کئے جانے کے ساتھ ہی ان کے چاہنے والوں کی جانب سے ان کے بیٹے سمیت سجاوٹ اور خوبصورت کیک کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ کی شادی اپنے دوست عمر مرتضیٰ سے ہوئی تھی، جس کے بعد اس جوڑے کے ہاں نومبر 2022 میں بیٹے کی ولادت ہوئی تھی۔