منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

سال 2020 ختم ہونے سے چند گھنٹوں قبل پاکستانی اداکارہ نے بڑا فیصلہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

سال 2020 تیزی سے اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے جو بہت سی تلخ و شیریں یادیں ہمارے درمیان چھوڑے جارہا ہے۔کرونا کی وجہ سے اس سال جہاں غم اور دکھ بھری خبریں ملیں وہیں بہت سی معروف شخصیات کے لیے یہ سال نیک ثابت ہوا۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ  بہت سی شخصیات نے کرونا لاک ڈاؤن میں سادگی سے شادیاں کر کے نئے سفر کا آغاز کیا۔

سال 2020 کے دوران ہونے والی شادیوں کا انٹرنیٹ پر خوب چرچا رہا کیونکہ اداکاروں، گلوکاروں نے ازدواجی بندھن میں بندھنے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کیں اور مداحوں سے مبارک بادیں وصول کیں۔

- Advertisement -

سال کے اختتام سے صرف دو روز قبل ایک اور نوجوان اداکارہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ صرحا اصغر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں اور مداحوں کو بتایا کہ اُن کا نکاح ہوگیا ہے۔

اس سے قبل اداکارہ کی شادی کے متعلق قیاس آرائیاں جاری تھیں اور یہ خبریں بھی سامنے آئیں تھی کہ اُن کے نکاح کی تقریب منعقد ہوئی مگر صرحا نے کوئی تصویر شیئر کی اور نہ ہی کوئی تصدیق یا تردید کی تھی۔

صرحا نے اپنے مایوں کی تصاویر بھی شیئر کیں جس میں انہوں نے سبز رنگ کا جوڑا زیب تن کیا ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں