معروف اداکارہ صرحا اصغر نے اپنی ڈائٹ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ تمام اشیا کو بہت تھوڑی مقدار میں کھاتی ہیں جس سے ان کا وزن نہیں بڑھتا۔
تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ صرحا اصغر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی اور اپنی ڈائٹ کے بارے میں بتایا۔
صرحا نے بتایا کہ وہ ناشتے میں 3 ابلے ہوئے انڈے کھاتی ہیں جن میں ایک مکمل اور 2 کی صرف سفیدی شامل ہوتی ہے۔ ورک آؤٹ کرنے کے بعد پروٹین شیک پیتی ہیں لیکن وہ دودھ کے بجائے پانی میں بنا ہوا ہوتا ہے۔
اس کے بعد ایک سیب یا بہت کم مقدار میں تربوز کھاتی ہیں۔
دوپہر کے کھانے میں صرحا اولیو آئل میں بنا ہوا چکن اور سبزیوں کا سالن بریڈ کے ساتھ کھاتی ہیں، اس کے بعد رات میں وہ چکن کا صرف ایک پیس کھاتی ہیں۔
صرحا کا کہنا ہے کہ وہ تمام اشیا بہت تھوڑی مقدار میں لیتی ہیں جس سے ان کی غذائی ضروریات بھی پوری ہوتی ہیں اور ان کا وزن بھی نہیں بڑھتا۔