پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صرحا اصغر کی شوہر اور بچوں کے ہمراہ ملائیشیا میں سیر سپاٹے کی تصاویر سومل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سری اصغر ایک باصلاحیت اداکارہ، ماڈل اور ڈانسر ہیں، اداکارہ نے پاکستان کے مقبول ڈرامے جیسے پیار کے صدقے، آخر کب تک، میں کام کیا ہے، وہ ایک باصلاحیت ڈانسر بھی ہیں جس کی ویڈیو اداکارہ سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
View this post on Instagram
صرحا اصغر اب دو بچوں کی ماں بھی ہے جس کی وجہ سے اداکارہ اب بہت کام ڈراموں میں نظر آتی ہیں، تاہم اب اداکارہ اپنے شوہر لالہ عمر اور اپنے دو بچوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے ملائیشیا میں ہیں۔
View this post on Instagram
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صرحا اصغر نے اپنے بیٹے، بیٹی اور شوہر کے ساتھ خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، تصاویر و ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ فیملی ٹائم سے بھر پوت لطف اندوز ہورہی ہیں۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر وائرل اداکارہ کی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ صرحا اصغر اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ایک ستم اور‘ میں منفی کردار نبھا چکی ہیں ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں اسامہ خان، انمول بلوچ، سلمان سعید، روبینہ اشرف، ماریہ واسطی ودیگر شامل تھے