اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

صرحا اصغر کی شوہر کے ہمراہ دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صرحا اصغر کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صرحا اصغر نے شوہر کے ساتھ گانے پر رقص کرنے کی ویڈیو شیئر کی جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

صرحا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’عمر کا یہ پسندیدہ گانا ہے۔‘

اداکارہ سوشل میڈیا پر اکثر مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی اداکارہ نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی تھی ’صرحا خوشی خوشی اپنا فون استعمال کررہی ہیں لیکن جیسے ہی ان کی نظر شوہر کی طرف پڑتی ہے تو وہ موبائل فون سائیڈ میں پھینک دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ صرحا اصغر اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ایک ستم اور‘ میں منفی کردار نبھا چکی ہیں ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں اسامہ خان، انمول بلوچ، سلمان سعید، روبینہ اشرف، ماریہ واسطی ودیگر شامل تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں