تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ایشیا کپ کیلیے سری لنکا نے شرط رکھ دی

سری لنکا نے ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے شرط رکھ دی۔

سری لنکا کرکٹ (SLC) نے ایشیا کپ کے 18ویں ایڈیشن کی میزبانی کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے تاہم ساتھ ہی شرط رکھی ہے کہ اگر تمام ٹیمیں ٹورنامنٹ کے لیے تاریخ کی ایڈجسٹمنٹ پر متفق ہو جائیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن بورڈ نے تمام حصہ لینے والے بورڈ کو میز پر لانے اور ٹورنامنٹ کی تاریخیں 27 اگست سے 24 اگست تک منتقل کرنے کی بات چیت شروع کردی ہے۔

تاریخوں میں ایڈجسٹمنٹ بین الاقوامی فکسچر کے ممکنہ ٹکراؤ پر پاکستان سمیت شریک ٹیموں کو موصول ہونے والی درخواست کے بعد کی گئی ہے کیونکہ پاکستان ستمبر کے آخر میں سات T20 انٹرنیشنل میچوں کے لئے انگلینڈ کی میزبانی کرے گا۔

اس سے قبل ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے سری لنکا کرکٹ کو ڈیڈ لائن دی تھی کہ آیا وہ ملک میں معاشی بحران کے درمیان ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کے لیے وقت پر تیار ہوں گے یا نہیں۔

اگر ایشیا کپ 24 اگست کی نئی تاریخوں سے آگے بڑھتا ہے اور 7 ستمبر کو ختم ہوتا ہے تو یہ پاکستان کے نقطہ نظر سے یہ ٹھیک ہو گا کیونکہ ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز کے لیے وقت پر اچھی طرح وطن واپس پہنچ جائے گی۔

ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا اور ایک کوالیفائر ٹیمیں حصہ لیں گی۔

Comments

- Advertisement -