تازہ ترین

مکی آرتھر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

کولمبو: سری لنکن کرکٹ بورڈ نے سابق پاکستانی ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو اپنی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق پاکستانی کوچ مکی آرتھر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر کردئیے گئے، مکی آرتھر نے سری لنکن کرکٹ بورڈ سے دو سال کا معاہدہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مکی آرتھر کا پہلا امتحان دورہ پاکستان ہوگا، وہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے سری لنکن ٹیم کے ساتھ پاکستان آئیں گے۔

علاوہ ازیں قومی ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کو سری لنکا کی ٹی ٹوینٹی ٹیم کا بیٹنگ کوچ بھی تعینات کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاک سری لنکا سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں ناکامی کے بعد پی سی بی نے مکی آرتھر کو قومی ٹیم کی کوچنگ سے ہٹا کر مصباح الحق کو چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔

یاد رہے کہ مکی آرتھر کی کوچنگ اور سرفراز احمد کی کپتانی میں قومی ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

پاکستان اورسری لنکاکےدرمیان پہلا ٹیسٹ میچ11 دسمبر سےشروع ہوگا جب کہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 19 سے 23 دسمبر تک کھیلاجائے گا۔

دورہ پاکستان کے لیے سری لنکن بورڈ نے تاحال پاکستان کو باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا تاہم پی سی بی پرامید ہے کہ سری لنکن ٹیم پاکستان میں ہی سیریز کھیلے گی۔

Comments