سری لنکا میں مسافر بس المناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک جبکہ چودہ زخمی ہوگئے۔
سریلنکن پولیس حکام کے مطابق کوٹمالے کے پہاڑی علاقے میں ڈرائیور سے بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا ہے۔
سری لنکن پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں جبکہ امدادی ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔
سری لنکن حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
سری لنکا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 افسران ہلاک
واضح رہے کہ سری لنکا میں پہاڑی سڑکیں حادثات کے لیے حساس مانی جاتی ہیں، اور ایسے واقعات ماضی میں بھی پیش آتے رہے ہیں، حکام نے مسافروں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سری لنکا میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا تھا، بدقسمت ہیلی کاپٹر میں فورسز کے 12 سے زائد اہلکار اور افسران موجود تھے۔
سری لنکا کی فضائیہ کے ترجمان کے مطابق حادثے میں 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ باقی 6 افراد کو ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جبکہ اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔