اتوار, مئی 18, 2025
اشتہار

سری لنکا نے دورہ پاکستان کے لئے نئے کپتان اور ٹیموں کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو: سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لئے نئے کپتان اور ٹیموں کا اعلان کردیا.

تفصیلات کے مطابق دس اسٹار کھلاڑیوں کی جانب سے دورے سے معذرت کے باوجود سری لنکن ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گا، اس ضمن میں آج اسکواڈ کا اعلان کیا گیا.

سری لنکا کی ون ڈے ٹیم کی قیادت لہیروتھرمانے کریں گے، جب کہ ٹی 20 ٹیم کے کپتان دسون شناکا ہوں گے. خیال رہے کہ سری لنکن ٹیم دورہ پاکستان میں 3 ون ڈے میچز اور 3 ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی.

پاکستان میں‌ کرکٹ کی بحالی کے لیے اس دورے کو انتہائی اہم تصور کیا جارہا تھا، سری لنکن عہدے داروں نے سیکیورٹی انتطامات کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی دورہ بھی کیا تھا.

مزید پڑھیں: سری لنکن کرکٹرز نے پاکستان آنے سے کیوں‌ انکار کیا؟ فواد چوہدری کا انکشاف

البتہ دورے کے اعلان کے بعد چند بڑے کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا، سری لنکن بورڈ نے واضح کیا تھا کہ دورے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوگا.

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایک ٹویٹ کی تھی، جس میں انھوں‌ نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ سری لنکا کے اسٹار کھلاڑی بھارتی دباؤ کے باعث دورہ نہیں کر رہے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں