سری لنکا کی اے ٹیم نے پاکستان میں اپنے بقیہ دو میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنی اے ٹیم کو وطن واپس بلا لیا، سری لنکا اے ٹیم کو کل اور 29 نومبر کو اسلام آباد میں ون ڈے میچ کھیلنے تھے۔
پی سی بی اور سری لنکن بورڈ نے مشاورت کے بعد دورہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کرکٹ کی مشاورت سے اسلام آباد میں سیاسی سرگرمیوں کے باعث سیریز کے آخری دو میچز ملتوی کردیے ہیں۔
آخری دونوں میچز بدھ اور جمعے کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول تھے۔
دونوں بورڈ سیریز کو مکمل کرنے کے لیے نئی تاریخوں کو حتمی شکل دینے کے لیے تعاون کریں گے۔
واضح رہے کہ شاہینز نے پیر کو دو چار روزہ میچوں میں ابتدائی میچ میں 108 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز میں برتری حاصل کی ہے۔