کرکٹ کے نگراں عالمی ادارے آئی سی سی بورڈ نے سری لنکا کرکٹ کو معطل کر دیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بورڈ نے ورلڈکپ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے والی سری لنکا کرکٹ کی آئی سی سی کی رکنیت فوری طور پر معطل کر دی ہے۔
یہ فیصلہ آئی سی سی کے آج ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔
- Advertisement -
میڈیا ریلیز کے مطابق آئی سی سی بورڈ نے آج میٹنگ کی اور اس بات کا تعین کیا کہ سری لنکا کرکٹ بطور ممبر اپنی ذمہ داریوں کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے۔
بورڈ کا کہنا ہے کہ سری لنکا کرکٹ میں خاص طور پر اپنے معاملات کو خود مختار طریقے سے چلانے اور اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ گورننس، ریگولیشن یا انتظامیہ میں کوئی حکومتی مداخلت نہ ہو۔
معطلی کی شرائط کا فیصلہ آئی سی سی بورڈ مناسب وقت پر کرے گا۔