سری لنکا میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا، بدقسمت ہیلی کاپٹر میں فورسز کے 12 سے زائد اہلکار اور افسران موجود تھے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فضائیہ کے اہلکار نے بتایا کہ فوجی ہیلی کاپٹر وسطی سری لنکا میں گر کر تباہ ہوا، جس میں مسلح افواج کے ایک درجن اہلکار و افسران موجود ہے۔
سری لنکا کی فضائیہ کے ترجمان کے مطابق حادثے میں 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ باقی 6 افراد کو ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جبکہ اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی ریاست اتھرکھنڈ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا، حادثے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے حادثے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے، ہیلی کاپڑ گرنے کا واقعہ اترا کاشی میں رونما ہوا۔
ریسکیو ادارے فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں تاہم حادثے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔
ریاست اترا کھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے سوشل میڈیا پر واقعے کی اطلاع دیتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ نے مقامی انتظامیہ کو حادثے میں ہلاک افراد کے اہلخانہ سے ہر ممکن تعاون کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
دورہ مشرق وسطیٰ میں خلیج فارس کا نام تبدیل کردوں گا، ٹرمپ
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے تکنیکی مسائل کی وجہ سے بھارتی فضائیہ میں حادثات معمول بن چکے ہیں اور بھارتی فضائیہ میں مسلسل حادثے کے باعث ان کے جہازوں کو اڑتے تابوت کا نام دیا جاتاہے۔
بھارتی فضائیہ میں رونما ہونے والے حادثات نے ادارے کی پیشہ ورانہ اورتربیتی کمزریوں کو بے نقاب کردیا ہے۔