تازہ ترین

مینار پاکستان جلسہ: "ان کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ عمران خان کو روکا جائے”

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے...

صدر کا خط، نواز شریف نے وزیر اعظم کو اہم ہدایت کر دی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت...

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

سری لنکا میں پرانا دور لوٹ آیا

کولمبو: کیا کوئی سوچ سکتا تھا کہ موجودہ دور میں کسی ملک کے شہریوں کو گزشتہ صدی میں جانا پڑجائے گا اور سائیکل کا دور لوٹ آئے گا لیکن سری لنکا میں ایسا اب حقیقت میں ہوگیا ہے۔

سری لنکا جو چند برس قبل تک مستحکم ملک تصور کیا جاتا تھا، لیکن عالمی مہنگائی کی لہر نے اس کی معیشت کو بٹھا دیا ہے، اور آج کل یہ ملک تاریخ کے بدترین معاشی بحران کی لپیٹ میں ہے، اس کے پاس تیل خریدنے کے لئے ڈالر موجود نہیں ہیں، اور اگر کہیں تیل دستیاب ہے تو وہاں لمبی قطاریں ہیں، اور شہری کئی کئی گھنٹے لائنوں میں لگ کر تیل خرید رہے ہیں۔

43 سالہ خاتون رکشہ ڈرائیور لاسندا دیپتی نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے کام کا زیادہ تر وقت پیٹرول بھروانے کے لیے لگی قطار میں ہی صرف ہو جاتا ہے، میرا صبح گھر سے روانہ ہونے کے بعد ان کا اولین مشن سواری سے زیادہ پیٹرول ڈھونڈنا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی سوئی جونہی نیچے کی طرف جاتی ہے وہ کوئی سواری بٹھانے سے قبل گیس سٹیشن کا رخ کرتی ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ وہاں کیا حالات ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا نے بھی روس سے تیل خرید لیا

سائیکل سروس متعارف

دوسری جانب سری لنکا کی مرکزی بندرگاہ میں حکام نے پیٹرول بچانے کیلئے ’مفت سائیکل سروس‘ متعارف کروا دی ہے۔ سری لنکا پورٹس اتھارٹی کے چیئرمین پرسنتھا جیامنا کا کہنا ہے کہ بندرگاہ کے ذریعے چلنے والی شپنگ لائنز نے اس سروس کو شروع کرنے کے لیے 100 سائیکلیں عطیہ کی ہیں۔

جیامنا نے کہا کہ  سائیکل سروس کا مقصد کولمبو کی بندرگاہ میں پٹرول کو محفوظ کرنا ہے۔‘ ہم نے بندرگاہ آنے والوں کی سہولت کے لیے غیر استعمال شدہ ریلوے لائن کے ساتھ ایک سائیکل ٹریک بنایا ہے تاکہ وہ دوسری گاڑیوں کے بجائے سائیکل استعمال کریں۔‘

Comments