تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سری لنکا نے کچرے کے کنٹینرز برطانیہ بھجوا دئیے

سری لنکا نے برطانیہ سے منگوائے گئے کچرے کے سیکڑوں کنٹینرز واپس لوٹا دئیے، جس میں اسپتالوں کا طبی فضلہ سمیت مردہ خانوں سے جمع کیے گئے انسانی اعضاء بھی شامل تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایشیائی ممالک یورپی اور امریکی ممالک سے کچرے کے کنٹینرز وصول کرنے سے اب بھی انکاری ہیں اور ردی کے کنٹینرز واپس لوٹا رہے ہیں، حالیہ واقعے میں سری لنکا نے برطانیہ سے آئے ہوئے کنٹینرز کو واپس بھجوایا ہے۔

ردی سامان پر مشتمل ان 263 کنٹینرز میں لگ بھگ تین ہزار ٹن سامان تھا، پیر کو اس کھیپ کے آخری 45 کینٹینر بھی واپس برطانیہ روانہ کر دیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ سامان ایک مقامی کمپنی نے یہ کہہ کر درآمد کیا تھا کہ وہ استعمال شدہ گدوں سے اسپرنگ اور روئی حاصل کرنا چاہتے ہیں تاہم کسٹم حکام کو کنٹینرز سے خام مال کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

کسٹم حکام کے مطابق اس سے قبل ستمبر 2020 میں طبی فضلے والے 21 کنٹینرز برطانیہ کو واپس بھجوائے گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -