تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بدترین معاشی بحران سے دوچار ’’سری لنکا‘‘ کو بڑا ریلیف مل گیا

شدید معاشی بحران میں گھرے ملک سری لنکا اور عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا ہے جس کا کل تک اعلان متوقع ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا نے آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر کے قرض کی درخواست کی ہے جس پر مذاکرات کے لیے عالمی مالیاتی ادارے کی ٹیم سری لنکا میں موجود ہے اور گزشتہ ایک ہفتے سے دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

مذاکرات کے کئی ادوار کے بعد بالآخر دونوں میں اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا ہے، امکان ہے کہ آئی ایم ایف حکام کل اسٹاف لیول معاہدہ طے پانے کا اعلان کریں گے جس کے بعد عالمی مالیاتی ادارے کا ایگزیکٹو بورڈ اس معاہدے کی منظوری دے گا۔

سری لنکن سینٹرل بینک کے گورنر نندالال ویر سنگھے نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں بہت مثبت پیشرفت ہوئی ہے اورہم پُر امید ہیں کہ بہت جلد عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے سنگ میل کو عبورکرلیں گے۔

گورنر سینٹرل بینک کا مزید کہنا تھا کہ قوم کے لیے موجودہ بحران سے باہر نکلنا ایک مشکل عمل ہے لیکن ہم اس سے جلد باہر نکلنے کے لیے پرامید ہیں اور آئی ایم ایف معاہدے سے اہم اصلاحاتی پالیسی لائی جائے گی جس سے ملک کی معیشت میں بہتری آئے گی۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں رواں سال کے آغاز میں معاشی بحران اس حد تک پہنچ گیا تھا کہ اپریل میں سری لنکا کی حکومت نے ملک دیوالیہ ہونے کا اعلان کردیا تھا اور ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کردیا گیا تھا۔

اس کے بعد بھی حالات قابو میں نہ آسکے تھے اور عوام کے صدارتی محل اور وزیراعظم کی رہائشگاہوں پر حملوں کے دونوں حکام کو ملک چھوڑ کر فرار ہونا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں: سری لنکا دیوالیہ ہوگیا! حکومتی اعلان کے بعد فوج نے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا

سری لنکا کے عوام اب بھی بدترین معاشی حالات سے دوچار ہیں اور زندگی گزارنے کیلیے ضرورت کی ہر چیز نایاب یا ان کی دسترس سے دور ہوچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -