لاجسٹک اور سفری شیدول سے پریشان سری لنکا نے آئی سی سی سے تحریری احتجاج کیا ہے۔
سری لنکا مینیجر کے مطابق میامی ائرپورٹ پر سات گھنٹے انتظار کرنا پڑا اور نیویارک میں میچ کھیلنے کے فوراً بعد ڈیلس کی فلائیٹ شیڈول تھی۔
سری لنکن پلیئر نے جلدازجلد پریس کانفرنس مکمل کی اور روانگی اختیار کی۔ سری لنکن کپتان نےکہا ہوٹل سے گراونڈ کا سفر طویل ہونے کی وجہ سے مناسب ٹریننگ کا موقع نہ مل سکا۔
گروپ کے چاروں میچز الگ وینیوز پر ہونا بھی پریشان کن ہے۔ ذرائع نے بتایا سری لنکا نیویارک میں غیر معیاری پچ پر بھی احتجاج کرے گا۔
تاخیر کی وجہ سے سری لنکا کو میچ سے پہلے ٹریننگ کینسل کرنا پڑی۔ نیویارک میں سری لنکا کا ہوٹل گراؤنڈ سے ڈیڑھ گھنٹے دور تھا۔ ساڑھے دس بجے کا میچ کھیلنے کے لئے صبح پانچ بجے کھلاڑی اٹھے۔
سری لنکا کے چاروں میچ الگ الگ شہروں میں ہیں۔ اسپنر تھیک شاناہ نے بھارت کا نام لیے بغیر کہا کہ اس ٹیم کا کیا نام لوں جس کا ہوٹل گراؤنڈ سے دس منٹ دور ہے اور سارے میچ نیویارک میں ہیں۔