جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

سری لنکا کی ٹیم پاکستان میں کھیلے گی، بورڈ نے منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

ابو ظہبی : سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے دورہ پاکستان کی منظوری دے دی، ٹیم کا باقاعدہ اعلان 20 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ شائقین کیلئے اچھی خبر آگئی، سری لنکن کرکٹ بورڈ نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تیسرا ٹی 20 میچ کھیلنے کیلئے ٹیم کے دورہ پاکستان کی حتمی منظوری دے دی ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آخری ٹی 20 میچ 29 اکتوبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا، سری لنکن ٹیم شیڈول کے مطابق لاہورآئے گی۔

ٹیم کا باقاعدہ اعلان 20 اکتوبرکو کیا جائے گا، جبکہ پہلا ٹی20 26اکتوبر اور دوسرا میچ 27اکتوبر کو ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔


مزید پڑھیں: سری لنکن ٹیم نے پاکستان آنے پرآمادگی ظاہرکردی‘ نجم سیٹھی


واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ سری لنکن بورڈ نے تیسرا ٹی 20 لاہورمیں کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

اس سے دو روز قبل سری لنکن ٹیم کے کھلاڑیوں نے تیسرا ٹی 20 میچ پاکستان میں کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے بورڈ کو وینیو تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی۔


مزید پڑھیں: امید کرتا ہوں سری لنکن ٹیم پاکستان آئے گی، سرفرازاحمد


یاد رہے کہ سال 2009 میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلنے کے لیے آنے والی سری لنکن ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا خاتمہ ہو گیا تھا جسے بحال کرنے کے لیے پاکستان بورڈ کے جتن جاری ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں