جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سری لنکا نے گال ٹیسٹ پر گرفت مضبوط کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

میزبان سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے کھیل کے اختتام پر پاکستان کیخلاف 323 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے،  سیریز میں قومی ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل کم روشنی کی روکا گیا تو سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے اور اسے 323 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

میزبان ٹیم کی دوسری اننگز میں اینجیلو میتھوز نے 35 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی،اوپنر نروشن ڈکویلا 15، اوشاڈا فرنینڈو 19، کوشل مینڈس 15 اور انجیلو میتھیوز 35 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے،دھننجایا ڈی سلوا 30 اور کپتان ڈیموتھ کرونارتنے 27 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں:دوسرا ٹیسٹ:پاکستان بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی،231 پر ڈھیر

قومی ٹیم کی جانب سے نیسم شاہ نے 2 جبکہ محمد نواز، آغا سلمان اور یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان گال ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 231 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور میزبان سری لنکا کو 147 رنز کی بڑی برتری حاصل ہوئی تھی، ٹاپ اورمڈل آرڈر کی ناکامی کے نتیجے میں پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑائی تاہم آغا سلمان نے ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا۔

پہلےٹیسٹ کےہیروعبداللہ شفیق صفر،کپتان بابر16رنزبناسکے،امام الحق کی اننگز 32 رنز سے آگے نہ بڑھ سکی، فوادعالم اورمحمدرضوان نے24،24رنزاسکورکیے، ٹیل اینڈرز میں یاسرشاہ26 رنز بناسکے۔

سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے5شکارکئے جبکہ جےسوریا نے3وکٹیں حاصل کیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں