بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

سری لنکا پہنچنے والی بھارتی ٹیم ’دوسرے درجے‘ کی ٹیم قرار

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو: سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ارجنا رانا تنگا نے سری لنکا پہنچنے والی بھارتی ٹیم کو دوسرے درجے کی ٹیم قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق سری لنکن کپتان ارجنا رانا تنگا نے کہا کہ بھارتی ٹیم جو سری لنکا آئی ہے وہ ان کی بہترین ٹیم نہیں ہے، یہ ایک دوسرے درجے کی ٹیم ہے، کیا ہمارے کھیلوں کے وزیر اور کرکٹ ایڈمنسٹریٹر کو یہ معلوم نہیں تھا۔

انہوں نے بھارتی ’بی‘ ٹیم کے ساتھ سیریز کھیلنے پر اپنے ملک کے بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

رانا تنگا نے کہا کہ اگرچہ سری لنکن ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے لیکن ایک کرکٹ ملک کی حیثیت سے ہماری شناخت اور عزت بھی ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ ہمیں اپنے بہترین کھلاڑیوں کو بھارت کی بی ٹیم کے ساتھ کھیلنے کے لیے نہیں بھیجنا چاہیے۔

واضح رہے کہ سری لنکن کے خلاف سیریز میں ویرات کوہلی شامل نہیں ہیں، شیکھر دھون کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

شیکھر دھون کی سربراہی میں بھارتی ٹیم نے جمعرات کو سری لنکا میں قرنطینہ ختم کرکے 13 جولائی سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے ٹریننگ شروع کردی ہے۔

بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کا کہنا تھا کہ ٹیم سیریز جیتنا چاہتی ہے، اس سیریز سے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے سلیکٹرز کو کھلاڑی شامل کرنے میں آسانی ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں