منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

ورلڈ کپ کوالیفائر فائنل، سری لنکا نے نیدرلینڈز کو شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

ہرارے: سری لنکا نے ورلڈ کپ کوالیفائر کے فائنل میں نیدرلینڈز کو 128 رنز سے شکست دے دی۔

ہرارے میں کھیلے گئے فائنل میں سری لنکا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48 ویں اوور میں 233 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سہان ارچچگے نے 57 اور کوشال مینڈس نے 43 رنز اسکور کیے۔

نیدرلینڈز کے وکراما جیت سنگھ، وین بیک، ریان کلین اور ثاقب ذوالفقار نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کے بیٹرز سری لنکن بولرز کے سامنے نہ ٹک سکے اور ٹیم 24ویں اوور میں 105 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

مہیش تھکشانا نے چار، دلشن مدوشنکا نے تین وکٹیں حاصل کیں، دونوں فائنلسٹ ٹیم پہلے ہی ورلڈکپ کےلیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔

سری لنکا نے نمبر ون پوزیشن پر ایونٹ کا اختتام کیا ہے، سری لنکا نے آٹھ میچز کھیلے اور تمام میچوں میں کامیابی حاصل کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں